بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ کی بحریہ کے تعلقات عامہ کا بیان درج ذیل ہے:
ایک خلاف ورزی کرنے والا سوپر ٹینکر جو خام تیل لے کر جا رہا تھا اور [چوری چپکے] آبنائے ہرمز کے غیر مجاز راستے سے نکلنے کا ارادہ رکھتا تھا، اعلان کردہ پرخطر راستے میں سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی وجہ سے شدید دھماکے سے دوچار ہوا۔
یہ سوپر ٹینکر جس نے اپنے نیویگیشن اور پوزیشن یابی نظام بند کر رکھے تھے، سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد خوفناک دھماکے سے دوچار ہؤا اور اس وقت آگ کے شعلوں میں لپٹا، جل رہا ہے۔
سوپر ٹینکر میں لگی آگ اس قدر وسیع ہے کہ ساحل پر رہنے والے لوگ اسے بہ آسانی دیکھ رہے ہیں۔
سپاہ کی بحریہ اعلان کرتی ہے: "زبردست آگ ہر اس آئل یا گیس ٹینکر کا اٹل انجام ہے جو آبنائے ہرمز کی سلامتی اور متعینہ قوانین کو نظر انداز کرتا ہے، اور اعلان شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے۔"
﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ